قرآن مجید میں اغلاط کا دعویٰ - محمد حسن الیاس

قرآن مجید میں اغلاط کا دعویٰ

سوال: عیسائیوں نے انٹرنیٹ پر قرآن میں سے ایک ہزار غلطیاں نکالنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ مثال کے طور پر انھوں نے ایک ہیڈنگ بنائی ہے کہ ’Who are the First Muslims‘ اور پھر کہا ہے کہ دیکھیں سورۂ انعام، آیت نمبر 14 کے مطابق حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پہلے مسلم ہیں، سورۂ اعراف آیت نمبر 143 کے مطابق حضرت موسیٰ علیہ السلام ، سورۂ شوریٰ آیت نمبر 51 کے مطابق آل فرعون کے جاود گر اورسورۂ بقرہ آیت نمبر 127 ، 236 کے مطابق حضرت ابراہیم علیہ السلام ۔ سوال یہ ہے کہ عیسائی قرآن میں جو یہ تضاد دکھا رہے ہیں آیا یہ سچ ہے؟یہ آیات واقعی یہ بیان کر رہی ہیں یا ان کو out of context بیان کیا جا رہا ہے؟

جواب: قرآن مجید کے مطابق اسلام کا آغاز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نھیں ہوتا بلکہ آپ اس سلسلے کے آخری پیغمبر ہیں ۔تمام انبیا اسلام ہی کی دعوت لے کر دنیا میں آئے تھے اور اسی حیثیت سے مسلمان کہلائے تھے ۔

قرآن مجید میں مختلف مقامات پر اسی پس منظر میں مختلف انبیا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ خدا کی ہدایت آجانے کے بعد سب سے پہلے وہی تھے جنھوں نے   سراطاعت جھکا  دیا یہی ہدایت ان انبیا کے مخاطبین کو کی گئی ہے کہ پیغمبر کے آجانے بعد انکار کرنے میں پہل کے بجاے خدا کے سامنے سر اطاعت جھکانے میں پہل کی جاۓ اور سب سے پہلے مسلمان ہوا جاۓ۔

بشکریہ محمد حسن الیاس
مصنف : محمد حسن الیاس
Uploaded on : Feb 18, 2019
2195 View