قرآن خوانی کی حقیقت - محمد حسن الیاس

قرآن خوانی کی حقیقت

سوال: کیا قل، دسواں، چالیسواں اور ختم وغیرہ اسلام میں جائز ہیں۔ نیز مرنے والے کے لیے جو قرآن خوانی کرائی جاتی ہے اس سے اس کو کوئی ثواب پہنچتا ہے؟

جواب:کسی بھی عمل کی دو صورتیں ہوسکتی ہیں یا تو وە عمل دینی ہوگا یا غیر دینی ۔دینی عمل جیسے نماز پڑھنا روزە رکھنا،تلاوت کرنا۔اگردینی اعمال میں کسی  عمل کا اضافہ کردیا جائے یا پہلے سے موجود عمل کی نوعیت تبدیل کر دی جائےتو اسے بدعت کہتے ہیں۔یعنی وہ عمل مستحب تھا اسے مقید کر کر کے اس کی نوعیت تبدیل کر دی گئی ہے۔تلاوت قرآن مجید ایک مستحب عمل ہے لیکن میت کے انتقال کے تیسرے ،دسویں اور چالیسویں کے  دنوں میں  اسے اہتمام سے دین سمجھ کر کرنا ،دین میں اضافہ ہے۔جس کی کوئی دلیل قرآن و سنت میں موجود نھیں۔ دوسری بات کا جواب یہ ہے کہ انسان کے دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد اس کے حق میں صرف دعا کی جا سکتی ہے۔

بشکریہ محمد حسن الیاس
مصنف : محمد حسن الیاس
Uploaded on : Feb 19, 2019
2324 View